the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

افغان سفیر جانان موسٰی زئی نے دہشت گرد گروہوں بالخصوص دولت اسلامیہ(داعش) کے خلاف علاقائی تعاون پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی ختم کرنےکیلئے کسی ایک ملک کےپاس حل یا حکمت عملی نہیں۔’ اس مشترکہ دشمن کو ختم کرنے کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر اجتماعی جواب دینا ہو گا‘۔

افغان سفیر نے بدھ کو یہاں سینٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹیڈیز کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب میں دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرات کی نوعیت میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے سرگرم تحریک طالبان پاکستان کا جھکاؤ داعش کی جانب ہو رہا ہے۔

’اس کی ایک مثال ٹی ٹی پی کے کچھ سابق جنگجوؤں



کا افغان صوبہ ننگرہار میں گھس جانا اور داعش کا جھنڈا تھامنا ہے‘۔

موسٰی زئی کے مطابق، دنیا کے دوسرے حصوں کی طرح داعش پاکستان میں بھی اپنا پروپیگنڈا اور دقیانوسی نقطہ نظر پھیلا رہا ہے۔

’دہشت گرد گروہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ تیز رفتار ہیں، ان کا کوآرڈینیشن، کمیونیکیشن اور کوآپریشن بہتر ہے۔اس کے برعکس علاقائی ریاستیں کافی سست روی سے کام کر رہی ہیں‘۔

’ہم اجتماعی ردعمل اور موثر کارروائی کیلئے ضروری طریقہ کار اور متفقہ قواعد بنانے میں ناکام رہے ہیں‘۔

’قومی سطح پر ملکوں کو تشدد کیلئے اکسانے والے فتوی مراکز، جلسے جلوس، اور اجلاس مکمل طور پر ختم کرنا ہوں گے‘۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.